اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دور دراز علاقوں میں انتخابات کے عمل کو یقینی بنایا جائے' - jammu and kashmir DDC Polls

ایس ای سی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ناقابل رسائی علاقوں میں ہوائی خدمات کی فراہمی کے ایک جامع میکانزم پر کام کریں تاکہ انتخابات کا مواد اور بیلٹ کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

'دور دراز علاقوں میں انتخابات کے عمل کو یقینی بنایا جائے'
'دور دراز علاقوں میں انتخابات کے عمل کو یقینی بنایا جائے'

By

Published : Nov 17, 2020, 1:03 PM IST

جموں وکشمیر خطے کے دور دراز علاقوں تک رسائی کی فراہمی کے لئے ریاستی الیکشن کمشنر (ایس ای سی) کے کے شرما نے ان علاقوں کو فضائی خدمات کی فراہمی کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک جائزہ اجلاس طلب کیا تاکہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں۔

اس میٹنگ میں ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما، جوائنٹ چیف الیکشن افسر انیل سلگوترا اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ایس ای سی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ناقابل رسائی علاقوں میں ہوائی خدمات کی فراہمی کے ایک جامع میکانزم پر کام کریں تاکہ انتخابات کا مواد اور بیلٹ کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں ان علاقوں کے لوگوں کی شرکت کو یقینی بنائے گے تاکہ وہ اپنے نمائندوں کے انتخاب اور اپنے علاقوں کی ترقی کو تیز کرنے کے جمہوری عمل میں بھی حصہ لے سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details