اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر کے مودی نے بڑی غلطی کی' - کشمیر کی خصوصی حیثیت

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ' نریندر مودی 2019 میں بڑا مینڈیٹ حاصل کرکے دوبارہ اقتدار میں آئے کیونکہ انہوں نے پاکستان کو الیکشن مہم کا حصہ بنایا'۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Feb 5, 2020, 8:38 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:44 AM IST

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 'نریندر مودی نے 5 اگست کو آج سے 6 ماہ قبل کشمیر میں جو قدم اٹھایا تھا میرا ایمان ہے کہ اب کشمیر آزاد ہوگا'۔

بتادیں کہ پاکستان میں 5 فروری کو 'یوم یکجہتی کشمیر' کے طور پر منایا جاتا ہے اس مناسبت سے پاکستان کے علاوہ دنیا کے بعض ممالک میں بھی تقریبات وجلسے اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 'اگر مودی یہ قدم نہ اٹھاتے تو دنیا کو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے تھے۔ دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے میری ذمہ داری ہے'۔

نریندر مودی کے حالیہ بیان کہ پڑوسی ملک کو شکست دینے کے لیے بھارتی فوج کو ایک ہفتہ سے زیادہ وقت کی ضرورت نہیں ہوگی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایسا بیان نارمل انسان نہیں دیتا۔

عمران خان نے کہا کہ 'کشمیر پر دنیا کی توجہ مبذول نہیں کرائی جا رہی ہے'۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'بھارت 'دہشت گردی' کا خطرہ بتاتے ہوئے فرضی فوجی آپریشن کرسکتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس مسئلہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تین مرتبہ بات کی ہے اور مطالبہ کیا کہ کشمیر میں مواصلاتی لاک ڈاؤن اور بندشوں کو ہٹایا جائے'۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ کشمیر کا سفیر بنوں گا، میں نے اپنی پوری کوشش کی، جس بھی فورم پر گیا میں نے بتایا کہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے'۔

مرکزی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کو آئینی دفعات 370 و 35 اے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کرنے کرنے کے فیصلوں کے بعد 'یوم یکجہتی کشمیر' پہلی بار منایا جارہا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details