مرکز کے زیر انتطام جموں و کشمیر میں ایک طویل وقفے کے بعد اسکولوں کو کھول دیا گیا ہے، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب 22 مارچ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جس کے پیش نظر تمام تر سرگرمیاں خواہ وہ سماجی سیاسی معاشی یا پھر تعلیمی ہوں سبھی پورے طور پر بند تھیں۔ ان ایام میں اسکول و کالج کا تعلیمی نظام بھی پورے طور پر ٹھپ رہا، لیکن رفتہ رفتہ معمولات زندگی کے بحال ہونے کے ساتھ ہی اب لاک ڈاؤن فور میں حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ اب تعلیمی نظام کو بھی بحال کیا جارہا ہے۔
اس تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے 'گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکینڈری اسکول' کے پرنسپل سنیل شرما نے بتا یا کہ' مرکزی و ریاستی حکومت کی گائیڈ پر عمل کرتے ہوئے 50 فیصد ملازمین کے ساتھ اسکولوں کو کھولا گیا ہے۔ جبکہ لاک ڈاؤن کے دوران اسکولوں کو قرنطینہ کے طور پر استعمال کیا گیا تھا اور یہاں کئی کورونا متاثرین افراد ٹھرے تھے، ان معاملات کے پیش نظر اسکولوں کو کھولنے سے پہلے حکومتی گائیڈ لائن اور قرنطینہ کی صفائی کے تعلق سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئےصاف صفائی کرائی گئی ہے۔