جموں ضلع کے بعد سرینگر میں پرائمری سطح کے اسکول نئے حکم نامے تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سرینگر کے ڈپٹی کمشنر شاہد اقبال چودھری نے ایک ٹویٹ میں اس بات کا علان کی ہے کہ پیر سے سرینگر ضلع کے حدود میں آنے والے تمام پرائمری سطح کے اسکول بند رہیں گے۔
کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں کئی اسکول بند - corona virus at jammu and kashmir
کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر، بڈگام، بارہ مولہ، جموں اور بانڈیپورہ میں پرائمری سطح کے اسکولوں کو بند رکھنے کی ہدایات دی ہے۔
![کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں کئی اسکول بند سرینگر اور بڈگام کے تمام پرائمری اسکول بند](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6329366-thumbnail-3x2-kkk.jpg)
سرینگر اور بڈگام کے تمام پرائمری اسکول بند
اس کے علاوہ بڈگام، بارہ مولہ، جموں اور بانڈیپورہ کی ضلع انتظامیہ نے بھی پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔
خیال رہے یہ قدم کورونا وائرس کے اضافے کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ شاہد اقبال چودھری نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ پیر کے روز سے سرینگر کے تمام پرائمری اسکول بند رہیں گے۔
Last Updated : Mar 7, 2020, 11:41 PM IST