اردو

urdu

ETV Bharat / state

School Timings Changed in Srinagar: سرینگر میں ٹریفک جام سے بچنے کیلئے اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی - کشمیر میں اسکولی اوقات کار میں تبدیلی لائی

محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے اسکولی اوقات کار میں تبدیلی کی ہے۔ سرینگر میں اسکولی اوقات کارصبح 9 بجے سے دوپہرکے 2 بجے تک کردیے گئے ہیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سرینگر کے تمام اسکولوں کو نئے اوقات کار پر سختی سے عمل پیرا رہنے کی تاکید کی ہے۔

ٹریفک جام سے بچنے کیلئے اسکولی اوقات میں تبدیلی
ٹریفک جام سے بچنے کیلئے اسکولی اوقات میں تبدیلی

By

Published : Mar 2, 2023, 12:29 PM IST

ٹریفک جام سے بچنے کیلئے اسکولی اوقات میں تبدیلی

سرینگر:صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ شہر سرینگر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری کاموں کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ انہوں نے اسکولی اوقات کار میں لائی گئی تبدیلی پر طلباء اور والدین سے معذرت کا اظہار کیا۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ اسکول کے اوقات کو تبدیل اس لیے کرنا پڑا تاکہ لوگوں کو ٹریفک جام کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایسے میں بڑے ٹریفک جام سے بچنے کے لیے عوامی مفاد کی خاطر اسکول کے اوقات میں تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔
قابل ذکر رہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے اسکولی اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے۔سرینگر میں اسکولی اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر کے 2 بجے تک کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق شہر سرینگر میں اسکولی اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک رکھا گیا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن سرینگر کے تمام اسکولوں کو نئے اوقات کار پر سختی اور سنجیدگی سے عمل پیرا رہنے کی تاکید کی ہے۔

کشمیر صوبے میں اسکول3 ماہ کی سرمائی تعطیلات کے بعد یکم مارچ سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھل گئے۔ ایسے میں بدھ کی صبح سے ہی شہر ودیہات میں رنگ برنگی اسکولی لباس میں ملبوس بچے اپنے اپنے اسکولوں کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ وہیں طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد کو اسکول بسوں کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ طلباء کا اسکولوں کا رخ کرنے سے ایک الگ اور خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملاہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details