سرینگر:ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن (کشمیر) نے اسکولوں کے اقات کے حوالے سے پیر کے روز ایک حکمنامہ جاری کیا جس کے مطابق سرینگر میونسپل حدود میں آنے والے علاقوں میں اسکولی اوقات کار صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ میونسپل حدود کے باہر آنے والے علاقوں کے اسکول صبح ساڑھے 10 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔
Kashmir School Timing Changed اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی - ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن (کشمیر) نے موسم سرما کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی لائی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ طور ایک حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ School Timing Changed in Kashmir
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن، کشمیر، نے تمام اسکولوں کو نئے اوقات پر سختی اور سنجیدگی سے عمل پیرا رہنے کی تاکید کی ہے۔ وہیں دوسری والدین نے محکمہ اسکول ایجوکیشن پر زور دیا ہے کہ بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کے علاوہ درجہ حرارت میں واقع ہو رہی کمی کے پیش نظر کم از کم ایک ہفتے کی چھٹی کا اعلان کیا جائے۔
والدین کا کہنا ہے کہ موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے اور اسکولوں میں طلباء کے لیے گرمی کا کوئی بھی بندوبست نہیں ہے۔ جبکہ مارچ سیشن کے مطابق لئے جانے والے امتحانات میں بھی ابھی کافی عرصہ ہے۔ ایسے میں 7 سے 10 روز تک کے محدد وقت کے لئے اسکولوں کو بند کیا جانا چائیے۔