اردو

urdu

By

Published : Apr 12, 2023, 3:54 PM IST

ETV Bharat / state

SCERT Academic Calendar ایس سی ای آر ٹی نے نئے تعلیمی سال کےلیے کلینڈر جاری کیا

اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے تعلیمی سیشن 2023-24 کے لیے کلاس اول تا آٹھویں جماعت تک ایک جامع "سلیبس کم اکیڈمک کیلنڈر" اجرا کیا ہے۔ اس تعلیمی کلنڈر کا مقصد روٹ لرننگ سے قابلیت اور تجربے کی بنیاد پر سیکھنے کی طرف گامزن ہونا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر: اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ یعنی ایس سی ای آر ٹی نے تعلیمی سیشن 2023-24 کے لیے ایک جامع سیلبس کم اکیڈمک کیلنڈر ڈائزین کیا ہے، جس میں بنیادی مرحلہ اور کلاس اول سے آٹھویں جماعت شامل ہیں۔ یہ نصاب نئی این سی آر ٹی نئی دلی کے جاری کردہ تازہ ترین رہنما خطوط اور ہدایت نامہ کے مطابق ہے اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل ایجوکیش پالیسی کے ساتھ منسلک ہے۔ اس تعلیمی کلنڈر کا مقصد روٹ لرننگ سے قابلیت اور تجربے کی بنیاد پر سیکھنے کی طرف منتقل کرنا ہے۔

جموں و کشمیر ملک کی دیگر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر اہتمام علاقوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس طرح کی جامع دستاویز بنانے والا پہلا مرکز کے زیر انتظام علاقہ بن گیا ہے۔اس نصاب کا مقصد جموں و کشمیر میں تعلیم کے معیار کو بڑھانا ہے اور توجہ کو روٹ لرننگ سے قابلیت پر مبنی اور تجرباتی سیکھنے کی طرف منتقل کرنا ہے۔ یہ نصاب این سی ای آر ٹی نئی دلی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رہنما خطوط اور ہدایت نامہ کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے اور 2020 این ای پی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔نئے نصاب کا مقصد اساتذہ کو اپنی کلاس روم کی سرگرمیوں کو بامعنی اور نتیجہ خیز انداز میں منصوبہ بندی کرنے کے لیے لچک فراہم کرتا ہے،جو کہ این سی آر ٹی اور 2020 این ای پی کے ذریعے تجویز کردہ سیکھنے کے نتائج کو ذہن میں رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:Private School Book Issue بورڈ کی تجویز کردہ کتابوں کے علاوہ نصابی کتابیں خریدنے کے الزامات کی تحقیقات کا حکم

ادھر جموں و کشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے آٹھویں جماعت تک کے تعلیمی سیشن 2023-24 کے لیے نصاب اور تدریسی کلنڈر تیار کیا ہے۔ این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر کے مطابق قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں بنیادی تعلیم سے اسکول میں قابلیت اور تجرباتی بنیاد سیکھنے کا تصور پیش کیا گیا ہےمجس کے لیے اسکول کی سطح پر سیکھنے کے عمل کے لیے مناسب منصوبہ بندی اور تدریس کے طریقہ کار کی مکمل تفہیم کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details