عدالت عظمیٰ نے جمعرات کو محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کی جانب سے اپنی والدہ کی رہائی کے حوالے سے دائر کیے گئے معاملے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
معاملے پر سماعت کے دوران جسٹس سنجے کشن کول پر مبنی عدالت عظمیٰ کی بینچ نے التجا کے وکیل ایڈوکیٹ نتیہ راماکرشنن سے محبوبہ کی رہائی کے حوالے سے جانکاری طلب کی۔ جس کے جواب میں راماکرشنن کا کہنا تھا کہ وہ رواں مہینے کی 13 تاریخ کو رہا ہو چکی ہیں۔