سرینگر : سپریم کورٹ کے کالجیم نے منگل کو گوہاٹی ہائی کورٹ کے جج جسٹس نونگمیکاپم کوتیشور سنگھ کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی ہے۔SC Collegium Recommends Justice N Kotiswar Singh As CJ Of J&K
سنگھ 1963 میں امپھال منی پور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد این ایبوتومبی سنگھ گوہاٹی ہائی کورٹ کے سابق جج اور ریاست منی پور کے پہلے ایڈوکیٹ جنرل تھے۔انہوں نے 1986 میں دہلی یونیورسٹی کے کیمپس لاء سنٹر سے قانون میں ڈگری مکمل کی۔
سنگھ کو گوہاٹی ہائی کورٹ نے 31 مارچ 2008 کو سینیئر ایڈوکیٹ کے طور پر نامزد کیا تھا۔ انہوں نے 17 اکتوبر 2011 کو گوہاٹی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج اور 7 نومبر 2012 کو گوہاٹی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔
جسٹس این کوتیشور سنگھ نے 2013 سے منی پور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر مقرر ہوئے تھے اور یکم جولائی 2017 سے 8 فروری 2018 تک منی پور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر اور دوبارہ 23 فروری 2018 سے 17 مئی 2018 تک تعینات کیے گئے تھے۔11 اکتوبر 2018 کو ان کا تبادلہ گوہاٹی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر کیا گیا تھا۔ 21 ستمبر 2020 سے 9 جنوری 2021 تک اور پھر 9 مئی 2022 سے 22 جون 2022 تک گوہاٹی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر مقرر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:Justice Tashi Rabstan Appointed Chief Justice Of J&K جسٹس تاشی ربستان جموں و کشمیر لداخ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر
بتادیں کہصدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے سینیئر جسٹس تاشی ربستان کو چیف جسٹس کے طور پر منتخب کیا ہے۔ اس سے پہلے اس عہدے پر جسٹس علی محمد ماگرے فائز تھے جو اب ریٹائر ہو رہے ہیں۔ جسٹس ربستن لداخ سے تعلق رکھنے والے پہلے ایسے قانون دان ہیں جنہیں ہائی کورٹ کے چیف جستص کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ Justice Tashi Rabstan Appointed Chief Justice Of J&K Ladakh