اردو

urdu

ETV Bharat / state

Santosh Trophy Update جموں و کشمیر اور کیرالہ 5 جنوری کو آمنے سامنے

جموں و کشمیر کی فٹبال ٹیم جمعرات 5جنوری کو کیرالہ کے ساتھ میچ کھیلے گی۔ سنتوش ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ یقینی بنانے کے لیے جموں و کشمیر ٹیم کو اس میچ میں کامیابی حاصل کرنی ناگزیر ہے۔ Kashmir Football Team Performance

جموں و کشمیر اور کیرالہ 5جنوری کو آمنے سامنے
جموں و کشمیر اور کیرالہ 5جنوری کو آمنے سامنے

By

Published : Jan 3, 2023, 6:55 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر فٹ بال ٹیم پیر کے روز راجستھان کے خلاف کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی، میچ 0-0 سے ڈرا ہونے کے بعد جموں و کشمیر کی ٹیم نے 76 ویں سنتوش ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں جانے کا سنہری موقع گنوا دیا۔ Jammu Kashmir Football Team Performance in Santosh Trophy

جموں و کشمیر اب گروپ دو کی اسٹینڈنگ میں تین میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ میزورم اور کیرالہ تین میں سے تین جیت کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہیں۔ جموں و کشمیر کو اب کم از کم مقابلے میں رہنے کا موقع حاصل کرنے کے لیے آندھرا پردیش اور کیرالہ کے خلاف اپنے باقی دونوں میچ جیتنے ہوں گے۔

ای ایم ایس کارپوریشن اسٹیڈیم، کوزی کوڈ، کیرالہ میں کھیلے گئے میچ میں، جموں و کشمیر کے ہیڈ کوچ ستپال سنگھ کالا نے راجستھان کے خلاف 5-3-2 فارمیشن کے ساتھ اور جموں و کشمیر بینک کے کھلاڑیوں - عاکف ریشی اور عدنان ایوب - کے ساتھ قیادت کی۔ کالا نے دوسرے ہاف میں پانچ تبدیلیاں کیں، لیکن جموں و کشمیر اپنے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا۔

مزید پڑھیں:Aadil Reshi a Cricketer From Kashmir: 'میرا خواب ہے کہ میں انڈین پریمیئر لیگ میں جگہ بناؤں'

جموں و کشمیر کا اگلا مقابلہ پانچ جنوری کو کیرالہ کے ساتھ ہوگا۔ اس سے پہلے سات جنوری کو آندھرا پردیش سے مقابلہ ہوگا۔ جموں و کشمیر کی ٹیم میں اس مقابلے میں فرقان احمد ڈار (گول کیپر) زاہد یوسف، حیدر یوسف، محمد انعام، فرقان نبی زرگر، عاکف جاوید، عدنان ایوب (کپتان)، فرحان گنائی ، فیصل مقصود ٹھاکر، ڈمپل بھگت اور عرفان حامد بٹ کھل رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details