اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sanjay Raut slams BJP over recent killings: آج کشمیر میں وہی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جو نوے کی دہائی میں تھی: سنجے راوت - کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ذریعہ ہلاکتوں

شیوسینا رکن پارلیمان سنجے راوت نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے وادی کشمیر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ آج کشمیر میں وہی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جو 90 کی دہائی میں تھی۔ بی جے پی نے کشمیری پنڈتوں کی وادی میں واپسی کی بات کی اور اس پر ہندوتوا کے نام پر ووٹ حاصل کیا۔ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے باوجود لوگوں کی زندگیوں میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔" Recent killings in Kashmir

: آج کشمیر میں وہی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جو 1990 کی دہائی میں تھی:  سنجے راوت
: آج کشمیر میں وہی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جو 1990 کی دہائی میں تھی: سنجے راوت

By

Published : Jun 4, 2022, 2:09 PM IST

ممبئی:کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ذریعہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کے حالیہ واقعات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ہندوتوا کے نام پر ووٹ حاصل کرنے پر سخت تنقید کی۔Sanjay Raut slams BJP over recent killings انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بی جے پی نے وادی میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ آج کشمیر میں وہی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جو 90 کی دہائی میں تھی۔

اس کے علاوہ راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی مرکزی حکومت کو ’کشمیر میں امن بحال کرنے میں ناکامی‘ پر تنقید کا نشانہ بنایا۔Ashok Gehlot slams BJP انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کشمیر میں امن بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کشمیر میں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ عسکریت پسندوں کے ذریعہ شہریوں کے اس طرح کے قتل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔" اس سے قبل بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بھی مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسے حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں حالیہ ائک عسکریت پسندانہ حملے میں راجستھان کے رہنے والے بینک منیجر وجے کمار ہلاک ہو گئے تھے، وجے کمار جمعرات کو جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں عسکریت پسندوں نے ان کے دفتر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیاتھا۔ اس سے کچھ دن پہلے جموں کے ضلع سانبہ سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ ہندو خاتون ٹیچر رجنی بالا کو کولگام کے گوپال پورہ کے ایک سرکاری اسکول میں عسکریت پسنوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ پچھلے مہینے، کشمیر میں دو شہری بشمول کشمیری پنڈت ملازم راہول بھٹ اور تین آف ڈیوٹی پولیس اہلکار عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : Civilian Killing in Kashmir: کشمیری پنڈت کی وادی سے ہجرت کی کوشش

ABOUT THE AUTHOR

...view details