کشمیر ایڈیٹرز گلڈ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق " روزنامہ کشمیر آبزرور کے مدیر سجاد حیدر کو نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
روزنامہ کشمیر ویژن کے مدیر شفاعت کیرا اور روزنامہ عقاب کے مدیر اعلی منظور انجم کو نائب صدر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔"
بیان میں مزید کہا گیا ہے 'ہفتہ وار میگزین کشمیر لائف کے مدیر مسعود حسین کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ روزنامہ کشمیر ریڈر کے مدیر اعلی حاجی حیات کو خزانچی مقرر کیا گیا ہے'۔