اردو

urdu

By

Published : Jul 26, 2022, 7:20 PM IST

ETV Bharat / state

Sajjad Lone on Malik’s Hunger Strike: یاسین ملک کی بگڑی صحت پر سجاد لون کا اظہار تشویش

علیحدگی پسند رہنما محمد یاسین ملک کی بھوک ہڑتال پر پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون نے منگل کے روز حکومت سے 'سخاوت اور ہمدردی' کا مطالبہ کیا۔

1
1

سرینگر: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیر سجاد غنی لون نے علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کی بھوک ہرتال اور انکی بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ Sajad Lone on Yasin Malik Hunger Strike سوشل میڈیا میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے سجاد لون نے کہا کہ ’یاسین ملک کی صحت پہلے ہی نازک ہے۔ حکومت سے یاسین ملک کے معاملے میں جذبہ بخشش کے علاوہ خود شناسی اور غیر جانبدارانہ رویے کی امید ہے۔‘‘

سجاد لون کا یاسین ملک کی بگڑگی صحت پر تشویش کا اظہار

سجاد لون کا یہ ٹویٹ تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے یاسین ملک کی بگڑتی صحت کے بعد انہیں آئی وی ڈرپ چڑھائے جانے کی خبروں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ یاسین ملک 22 جولائی سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ کالعدم تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملِک نے روبیہ سعید معاملے میں عدالت میں خود گواہوں سے جرح کرنے کی گزارش کی ہے تاہم اس معاملے میں ابھی تک کسی بھی قسم کا جواب نہ ملنے پر وہ غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔ ملک نے اس حوالے سے مرکزی حکومت کو خط بھی لکھا ہے۔

یاسین ملک، جو تہاڑ کی جیل نمبر 7 کے ایک ہائی رسک سیل میں عسکریت پسندی کی مالی معاونت کے ایک معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، نے کچھ بھی کھانے سے انکار کر دیا ہے۔ جس وجہ سے انہیں میڈیکل انویسٹی گیشن (ایم آئی) کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے اور وہاں انہیں ڈاکٹروں نے آئی وی کے ذریے فلوڈس پر رکھا ہے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق ایم آئی کمرے میں ڈاکٹر مسلسل ان کی صحت کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور جیل ہیڈ کوارٹر کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details