سرینگر:جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کی الیکشن اتھارٹی نے سجاد غنی لون کو پیپلز کانفرنس کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ جے کے پی سی الیکشن اتھارتی تین ممبران پر متشمل تھیں جس کی سربراہی سید بشارت بخاری کر رہے تھے۔Sajad Gani Lone elected unopposed as president of Peoples Conference
جے کے پی سی کے الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین سید بشارت بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی سی صدر کے عہدے کے لیے 8 نامزدگی سیٹوں سے انتخابات کرانے تھے۔ ان سیٹوں میں اننت ناگ، بڈگام، سرینگر، بارہمولہ، ہندواڑہ، کپواڑہ، پونچھ اور جموں شامل ہے۔JK PC President Election
انہوں نے کہا صدر کے عہدے کے لیے کسی بھی علاقہ سے امیدوار نے نامزدگی کے کاغزات داخل نہیں کیے اس لیے سجاد غنی لون کو بلا کسی مقابلے کے پارٹی کے صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا.