سرینگر: سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے یوکرین پر روس کی فوج کشی کو بد قسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو فوری طور جنگ بند کرنا کرکے آپس میں امن و امان قائم کرنا چاہئے۔ 'Both Countries Should Prioritize Peace'
انہوں نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے سے روس کی سلامتی کو براہ راست خطرات لاحق ہیں۔ Russia-Ukraine War
ان کا بیان میں کہنا تھا: ’روس مشرقی یورپ میں سرحد پر نیٹو افواج اور میزائلوں کی موجودگی پر اپنی سلامتی کے حوالے سے متفکر ہے لہذا روس کا یوکرین کے نیٹو میں شامل نہ ہونے اور سلامتی ضمانتوں کا مطالبہ جائز ہے‘۔ Yusuf Tarigami On Russia-Ukraine War
لیڈر نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو کی طرف سے روس کی سلامتی ضرورتوں کو پورا کرنے سے انکار کرنے اور امریکہ کی طرف سے خطے میں فوج بھیجنے سے کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لئے لوگوں کے خدشات کو دور کیا جانے چاہئے۔ Russia Ukraine Crises