جموں و کشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی یوم والدین کی مناسبت سے 29 جولائی کو مصوری کا مقابلے کا اہتمام کر رہی ہے۔ سوسائٹی کے چیئرمین مبارک گل نے اس سلسلے میں ایک آن لائن تقریب کی صدارت کی۔ جس میں رورل سوسائٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
سوسائٹی کے 'پیپل ہیلپ گروپ' کی طرف سے رواں ماہ کی 29 تاریخ کو منعقد ہونے والے مصوری کے مقابلے کا موضوع خودکشی کے بڑھتے واقعات، منشیات کا استعمال اور جموں و کشمیر میں ماحولیاتی تحفظ ہوگا۔ جس میں طلبہ و طالبات اور آرٹسس شرکت کر رہے ہیں۔ ان موضوعات پر ایک جانکاری پروگرام بھی کیا جائے گا۔