کئی علاقوں میں یہ افواہیں گشت کررہی ہیں کہ وادی میں رات کے دوران کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا جارہا ہے حالانکہ حکام نے ایسی تمام اطلاعات کی تردید کی ہے۔
کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کی چہ میگوئیاں - Rumours
حکام نے جہاں وادی کشمیر میں پانچ ماہ کی پابندی کے بعد ایس ایم ایس سروس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے، وہیں کئی علاقوں میں مختلف قسم کی افواہوں اور قیاس آرائیوں سے سراسیمگی پھیل گئی ہے۔
![کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کی چہ میگوئیاں کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کی چہ میگوئیاں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5553191-1012-5553191-1577805759769.jpg)
کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کی چہ میگوئیاں
کرفیو کے نفاذ کے لیے طرح طرح کی چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں۔
انتظامیہ نے اس طرح کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ان افواہوں کی طرف کوئی دھیان نہ دیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 31 دسمبر کی آدھی رات سے تمام سرکاری ہسپتالوں اور اسکولوں میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات اور تمام موبائل فون پر ایس ایم ایس خدمات بحال کردی جائیں گی۔