اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rubaiya sayeed kidnaping case hearing: روبیہ سعید جموں کورٹ پہنچیں، ایڈوکیٹ انیل سیٹھی ہمراہ - سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر مفتی سعید کی بیٹی

قبل ازیں یاسین ملک نے سی بی آئی عدالت کو بتایا کہ وہ 1989 کے روبیہ سعید اغوا کیس میں ذاتی طور پر گواہوں سے جرح کرنا چاہتے ہیں۔ بصورت دیگر جیل میں بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ ملک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ انہوں نے جسمانی پیشی کے لیے حکومت کو خط لکھا ہے۔ Yasin Malik on Rubaiya Sayeed Case

روبیہ سعید ایڈوکیٹ انیل سیٹھی کے ساتھ جموں کورٹ پہنچی
روبیہ سعید ایڈوکیٹ انیل سیٹھی کے ساتھ جموں کورٹ پہنچی

By

Published : Jul 15, 2022, 12:24 PM IST

Updated : Jul 15, 2022, 1:12 PM IST

جموں : سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر مفتی سعید کی بیٹی روبیہ سعید ایڈوکیٹ انیل سیٹھی کے ساتھ جموں کورٹ پہنچ گئی ہیں۔Rubaiya sayeed kidnaping case hearing

روبیہ سعید جموں کورٹ پہنچیں، ایڈوکیٹ انیل سیٹھی ہمراہ
روبیہ سعید جموں کورٹ پہنچیں، ایڈوکیٹ انیل سیٹھی ہمراہ

واضح رہے کہ دو روز قبل کالعدم تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر محمد یاسین ملک نے جموں کی ایک خصوصی عدلت سے روبیہ سعید معاملے میں عدالت میں خود گواہوں سے جرح کرنے کی گزارش کی تھی۔ Yasin Malik on Rubaiya Sayeed Case

عدالت کے ایک سینیئر آفیسر کے مطابق "ملک نے گزارش کی ہے کہ وہ جموں عدالت میں ذاتی طور پر حاضر ہو کر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغوا معاملے میں گواہوں سے جرح کریں گے اور اگر اُن کو اجازت نہیں دی گئی تو وہ غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گے۔ ملک نے اس حوالے سے مرکزی سرکار کو بھی خط لکھا ہے۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ملک جو ٹیرر فنڈنگ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں آج پیش ہوئے تھے۔" واضح رہے کہ یہ مقدمہ 8 دسمبر 1989 کےروبیہ سعید کے اغوا سے متعلق ہے۔ روبیہ سعید کے اغوا کے پانچ روز بعد 13 دسمبر کو اس وقت کی وی پی سنگھ سرکار نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے پانچ عسکریت پسندوں کو روبیہ سعید کی رہائی کے بدلے میں رہا کیا تھا۔ یاسین ملک کو 2019 میں ٹیرر فنڈنگ کے الزام میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ذریعہ گرفتار کیے جانے کے بعد یہ معاملہ دوبارہ منظر عام پر آگیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس جنوری میں سی بی آئی نے خصوصی پبلک پراسیکیوٹرز مونیکا کوہلی اور ایس کے بٹ کی مدد سے روبیہ سعیدا غوا معاملے میں ملک سمیت 10 لوگوں کے خلاف الزامات طے کیے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں قصوروار کشمیر کے علیٰحدگی پسند لیڈر یاسین ملِک کو این آئی اے کورٹ نے 25 مئی کو سزا سنائی ہے۔ کورٹ نے یاسین ملک کو دو مقدمات میں عمر قید کی سزا کے علاوہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ Yasin Malik gets life imprisonment in terror funding case

یہ بھی پڑھیں :Yasin Malik on Rubaiya Sayeed Case: یاسین ملک نے روبیہ سعید کیس میں گواہوں سے جرح کرنے کی درخواست کی

Last Updated : Jul 15, 2022, 1:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details