اردو

urdu

Rubaiya Sayeed Identifies Yasin Malik: 'روبیہ سعید نے عدالت میں یاسین ملک کی شناخت کی'

By

Published : Jul 17, 2022, 7:15 PM IST

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی PDP President Mehbooba Mufti نے کہا کہ گزشتہ روز جموں کہ عدالت میں ان کی بہن روبیہ سعید نے جے کے ایل ایف کے چیف یاسین ملک کو پہچانا اور اس کے علاوہ وہ کسی کو پہچان نہیں پائی، کیوں کہ اس معاملے کو 32 برس گزر چکے ہیں۔Rubaiya Sayeed Identifies Yasin Malik

Rubaiya Sayeed Identifies Yasin Malik
'روبیہ سید نے عدالت میں یاسین ملک کی شناخت کی'

جموں: محبوبہ مفتی کی بہن روبیہ سعید گزشتہ روز جموں کی ایک عدالت میں پیش ہوئی اور وہاں انہوں نے یاسین ملک کی نشاندہی کی۔ وہیں اس معاملے پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ گزشتہ روز جموں کہ عدالت میں ان کی بہن روبیہ سعید نے جے کے ایل ایف کے چیف یاسین ملک کو پہچانا اور اس کے علاوہ وہ کسی کو پہچان نہیں پائی، کیوں کہ اس معاملے کو 32 برس گزر چکے ہیں۔ Rubaiya Sayeed Identifies Yasin Malik

'روبیہ سید نے عدالت میں یاسین ملک کی شناخت کی'

ان کا کہنا تھا کہ روبیہ سعید نے قانونی فریضہ کو انجام دیتے ہوئے عدالت میں بحیثیت گواہ پیش ہوئی۔ دراصل روبیہ کو عدالت نے ان کی اغوائی کے مقدمے کے متعلق بطور چشم دید گواہ طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ 32 برس قبل روبیہ سعید کو جے کے ایل ایف کے عسکریت پسندوں نے سرینگر سے اغوا کیا تھا۔ اغوا کے کچھ روز بعد ان کو چند عسکریت پسند کمانڈروں کی رہائی کے بعد عسکریت پسندوں نے روبیہ سعید کو چھوڑا تھا۔Rubaiya Sayeed Identifies Yasin Malik

یہ بھی پڑھیں: Rubaiya Sayeed Identified Kidnapers in court: روبیہ سعید نے یاسین ملک سمیت پانچ اغوا کاروں کی نشاندہی کی

اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کیا تھا، جس کے متعلق جموں عدالت میں سماعت ہورہی ہے۔ جمعہ کو عدالت نے روبیہ کو چشم دید گواہ کے طور پر یاسین ملک کی شناخت کے لئے طلب کیا تھا۔ اس معاملے پر محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ آج انہوں میٹنگ طلب کی تھی، جس کا مقصد پی ڈی پی کے ورکرز اور لیڈران کو سرگرم کرنا ہے۔ 28 جولائی کو پی ڈی پی کا یوم تاسیس منعقد کیا جائےگا۔Rubaiya Sayeed Identifies Yasin Malik

ABOUT THE AUTHOR

...view details