سرینگر:ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کشمیر کو مالی سال2022-23 میں 3 سو کروڑ سے زائد آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ جس میں گزشتہ مالی 2021_22 کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں ریونیو میں 237.45 کروڑ روپے کے ٹوکن ٹیکس،14.87 کروڑ روپے کے لائسنس فیس،9.41 کروڑ روپے کے علاوہ 1.95 کروڑ روپے کا مسافر ٹیکس بھی شامل ہیں۔ٹریفک کے مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑی چلانے والوں سے کمپاونڈگ فیس کے علاوہ مسافر ٹیکس پر خصوصی توجہ کے ساتھ محکمہ کی طرف سے 630 فیصد کی نمایاں نمو درج کی گئی یے۔
ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کشمیر کے اعدادو شمار کے مطابق سال 2022-23 کے دوران 64 ہزار 02 نئی گاڑیاں رجسٹر کی گئیں، اس کے علاوہ 2 ہزار 174 نئے پرمٹ جاری کئے گئے، 24 ہزار 420 پرمٹس کی تجدید عمل میں لائی گئی ہے جبکہ 6 ہزار 78 نئے فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کئے گئے ۔ جاری اعداد وشمار کے مطابق 35 ہزار 18 نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گیے اس کے علاوہ 62 ہزار 388 کی تجدید بھی کی گئی ہے۔ مالی سال میں گاڑیوں کی منتقلی کے 7 ہزار 912 کیسز مکمل کئے گئے۔
ادھر موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت بار بار ہونے والے جرائم کے لیے جائزہ لینے کے دوران 55 ڈرائیونگ لائسنس، گاڑیوں کی 92 رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور 106 کمرشل مرٹ معطل یا منسوخ کیے گئے۔ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر کے مطابق ٹریفک جرائم پر موٹر سائیکلوں سے ٹیکس اور فیس کی وصولی اور جرمانے ہموار اور آسان ہوگئے ہیں اور آن لائن خدمات اور آن لائن ادائیگی کے نظام کے متعارف ہونے کے بعد تعمیل میں بھی بہتری آئی ہے ۔ وہیں موٹر وہیکل ایکٹ اور سیفٹی سے متعلق قوانین کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے تیز رفتاری، ریش ڈرائیونگ اور اوور لوڈنگ کی نگرانی کے لیے بھی مزید سرعت لائی جارہی ہے ۔ایسے میں محکمہ ٹرانسپورٹ شفاف اور ہموار پالیسوں کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
RTO Kashmir Revenue مالی سال 2022-23 میں 3 سو کروڑ سے زائد آمدنی آر ٹی او کو حاصل - موٹر وہیکل ایکٹ
ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کشمیر کے مطابق سال 2022-23 کے دوران 64 ہزار 32 نئی گاڑیاں رجسٹر کی گئیں۔ اس کے علاوہ 2 ہزار 174 نئے پرمٹ جاری کئے گئے ،24 ہزار 420 پرمٹس کی تجدید عمل میں لائی گئی ہے جبکہ 6 ہزار78 نئے فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کئے گئے۔
مالی سال 2022-23 میں 3 سو کروڑ سے زائد آمدنی آر ٹی او کو حاصل