اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی یوم خوراک کے موقع پر احتجاج - دھاندلیوں کا بازار گرم

احتجاجیوں کا الزام ہے کہ محکمہ خوراک میں برسہا برس سے دھاندلیوں کا بازار گرم ہے۔ احتجاجی 'ڈیجیٹل مشین چالو کرو' اور 'ریٹ لسٹ جاری کرو' کے نعرے لگا رہے تھے۔

عالمی یوم خوراک کے موقع پر احتجاج
عالمی یوم خوراک کے موقع پر احتجاج

By

Published : Oct 16, 2020, 8:10 PM IST

آر ٹی آئی موومنٹ جموں و کشمیر نے جمعہ کے روز عالمی یوم خوراک کے موقع پر پریس کالونی کے باہر محکمہ خوراک کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاجیوں کا الزام ہے کہ مذکورہ محکمہ میں برسہا برس سے دھاندلیوں کا بازار گرم ہے۔ احتجاجی 'ڈیجیٹل مشین چالو کرو' اور 'ریٹ لسٹ جاری کرو' کے نعرے لگا رہے تھے۔

عالمی یوم خوراک کے موقع پر احتجاج

اس موقع پر موومنٹ کے چیئرمین راجا مظفر بٹ نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک میں دھاندلیاں برسوں سے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا: 'محکمہ خوراک میں دھاندلیاں جاری ہیں، غریبوں کو سرکاری راشن اسٹوروں پر راشن مہنگے داموں دیا جاتا ہے، ان کو بی پی ایل کے زمرے میں نہیں رکھا جا رہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل


موصوف نے کہا کہ ایک طرف یہ محکمہ دکانداروں کو ریٹ لسٹ نہ ہونے پر جرمانہ عائد کرتا ہے جبکہ خود ان کے راشن اسٹوروں میں ریٹ لسٹ ہوتا ہے نہ ڈیجیٹل کنڈے ہوتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ محکمہ سر سے پاؤں تک کورپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔

راجا مظفر کے بیان سے قبل ایک احتجاجی نے مہنگائی کے خلاف منظوم کلام پڑھا جس کا مطلع یہ تھا 'ونہ بو کیتاہ ستم بوزتو، دیت مہ درجرن زخم بوزتو' یعنی میں کتنے ستم بیان کروں گا کہ مجھے مہنگائی نے کتنے زخم دیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details