بالی وڈ کو الوداع کہنے کا اعلان کرنے کے بعد ثاقب خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ اب تک غلط راستے پر تھے اور جس وجہ سے انہیں سکون نہیں مل رہا تھا۔ اللہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو بہتر بنانا چاہتا ہوں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لے رہا ہوں'۔
زائرہ وسیم کے بعد ثاقب خان نے بھی فلم انڈسٹری کو الوداع کہا - جموں و کشمیر نیوز
دنگل گرل زائرہ وسیم کے بعد وادی کشمیر کے ایک اور اداکار ثاقب خان نے بدھ کے روز انٹرٹینمنٹ انڈسٹری (بالی وڈ) کو الوداع کہہ دیا ہے۔ وسیم کی طرح خان نے بھی اپنے الوداعی پیغام میں پھر سے مذہب کی طرف رخ کرنے کے لیے یہ قدم اٹھانے کا دعویٰ کیا۔ انہوں کے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ "میں گمراہی کے راستے پر تھا اور اسلام کے اصولوں کے خلاف جا رہا تھا۔ میں نماز تو ادا کرتا تھا لیکن سکون نہیں تھا۔ اب میں نے خود کو الله کی راہ میں لگا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ سکون جسکی مجھے تلاش تھی وہ تو میرے سامنے تھا، اللہ کی کتاب (قرآن کریم) میں."
واضح رہے کہ خان ریالٹی شو روڈیز ریولیوشن میں حصہ لے چکے ہیں جہاں وہ اپنے تعارف 'میں کشمیری ہوں لیکن عسکریت پسند نہیں" کے بعد وہ بھارت میں کافی مقبول ہوئے۔ 26 برس کے خان قانون کی تعلیم بھی حاصل کر چکے ہیں'۔
اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ "السلامُ علیکم بھائیو اور بہنوں!۔ اُمید ہے کہ آپ ٹھیک سے ہونگے۔ آج کا پوسٹ یہ اعلان کرنے کے لیے ہے کہ میں شوبز کو الوداع کہہ رہا ہوں۔ مستقبل میں، میں ماڈلنگ اور اداکاری بھی نہیں کروں گا۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "میں گمراہی کے راستے پر تھا اور اسلام کے اصولوں کے خلاف جا رہا تھا۔ میں نماز تو ادا کرتا تھا لیکن سکون نہیں تھا۔ اب میں نے خود کو الله کی راہ میں لگا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ سکون جسکی مجھے تلاش تھی وہ تو میرے سامنے تھا، اللہ کی کتاب (قرآن کریم) میں."