اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accidents in JK: گذشتہ بارہ برسوں کے دوران 77 ہزار سڑک حادثات رونما - یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر حادثات

محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں یومیہ 17 سے زائد سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں۔ Jammu and Kashmir Road Accidents

1
1

By

Published : Mar 3, 2023, 11:36 AM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں گذشتہ 12 برسوں کے دوران 76942 سڑک حادثے درج کیے گئے ہیں۔ ان حادثات میں 12429 افراد ہلاک جب کہ 104983 زخمی ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، سنہ 2010 سے 2022 کے آخر تک خطے میں 12000 سے زائد افراد سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2020 اور 2021 کے دوران سڑک حادثات میں کمی دیکھی گئی ہے۔ جس کی وجہ افسران عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر عائد لاک ڈاؤن قرار دے رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، سنہ 2010 میں کل 6120 سڑک حادثات میں 1073 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 8655 زخمی ہوئے۔ اسی طرح سنہ 2011 میں 1121 افراد ہلاک جبکہ 9944 کل 6644 سڑک حادثات میں زخمی ہوئے۔ سال 2012 میں بھی صورتِحال لگ بھگ ایسی ہی رہی۔ سڑک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سنہ 2012 میں 1165 درج کی گئی وہی 9755 زخمی ہوئے تھے۔ حادثات کے کل واقعات 6709 درج کیے گئے تھے۔

سنہ 2013 میں جموں و کشمیر میں کل رونما ہوئے 6469 سڑک حادثات میں990 افراد ہلاک ہوئے وہیں 8681 افراد زخمی ہوئے۔ اسی طرح سال 2014 میں کل 5861 حادثوں میں 992 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 8043 زخمی ہوئے۔ سال 2015 میں پیش آئے سڑک حادثات کے کل 5836 واقعات میں 917 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 8142 زخمی ہوئے۔ سنہ 2016 میں جہاں 5501 سڑک حادثات میں 958 افراد ہلاک اور 7677زخمی ہوئے وہیں سنہ 2017 میں 926 افراد ہلاک اور 7419 زخمی ہوئے، کل 5624 حادثات رونما ہوئے۔

اسی طرح سنہ 2018 میں پیش آئے 5978حادثات میں 984 افراد ہلاک ہوئے اور 7845 زخمی وہیں 2019 میں 5496 حادثے درج کیے گئے، جن میں 996 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 7532 زخمی ہوئے۔ سنہ 2020 اور 2021 میں، عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر عائد لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑک حادثات میں گراوٹ دیکھی گئی۔ ان دو برسوں میں بالترتیب 728 اور 774 افراد ہلاک ہوئے۔ 2020 کے دوران 4860 حادثات میں 5894 افراد زخمی ہوئے جبکہ 2021 کے دوران 6972 افراد 5452 حادثات کے دوران زخمی ہوئے۔ وہیں 2022 میں حادثات کے گراف میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ برس پیش آئے 6092 حادثات میں 805 افراد اپنی قیمتی جان گنوا بیٹھے وہیں 8372 زخمی بھی ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details