سرینگر: شالہ ٹینگ علاقے میں ہفتہ کو دو پولیس اہلکار اُس وقت زخمی ہو گئے جب انہوں نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک اسکوٹی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم اسکوٹی سوار دو پہیہ کو کنڑول نہ کر سکا اور ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل غلام مرتضی اور ہیڈ کانسٹیبل اشفاق احمد شامل ہیں۔ Road Accident in Srinagar Outskirts Two Cops injured
Two cops injured in Road Accident: سرینگر سڑک حادثہ میں دو پولیس اہلکار زخمی
سرینگر کے مضافات شالہ ٹینگ میں ہفتہ کو ایک سڑک حادثے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ Two Policemen Injured During Shalteng road mishap
حادثہ کے سبب زخمی ہوئے دونوں پولیس اہلکاروں کو فوری طور اسکمز میڈیکل کالج و اسپتال بمنہ منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی ہوئے کانسٹیبل غلام مرتضیٰ کو شیر کشمیر انٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ (اسپتال) منتقل کیا گیا۔ معالجین کے مطابق زخمی اہلکار کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ دریں اثناء، پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ Shalteng Srinagar Road Accident
مزید پڑھیں:Husband Dies, wife Critical in Srinagar Accident: سڑک حادثہ میں شوہر ہلاک، زوجہ شدید زخمی