سرینگر:جموں و کشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ہفتے کے روز ایک اہم فیصلے کے تحت چیئرمین بی او پی ای ای (Chairman BOPEE) کا اضافی چارج ایڈیشنل چیف سیکریٹری آر کے گوئل کو سونپ دیا ہے۔RK Goyal BOPEE Chairman Additional Charge
جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشن ایکٹ، 2002 کے سیکشن 4 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے راج کمار گوئل، جوکہ فائنانشل کمشنر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم بھی ہیں، کو بحثیت بوپی چیئرمین کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔