سرینگر:اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ انٹرنیٹ نے ہماری زندگی کو آسان سے آسان تر بنا دیا ہے، بس سرچ انجن میں کی بورڈ پر انگلیوں کے تھرکتے ہی لمحے بھر میں معلومات کا ذخیرہ امنڈ آتا ہے۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے شعبے کے متعلق انٹرنیٹ کے ذریعے معلومات کے دریا میں غوطہ زن ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں اگرچہ انٹرنیٹ نے روزمرہ کے معاملات میں انقلاب برپا کر دیا,لیکن کہتے ہے کہ نہ ہر چیز کے دو پہلوں ہوتے ہیں اور اچھی چیز کے ساتھ کبھی کھبی بری چیزیں بھی سامنے آتی ہیں اور آج کل انٹرنیٹ کے ساتھ بھی یہی ہو رہا ہے۔Internet Sea Of Information
Cyber Crimes In Kashmir کشمیر میں ڈیجٹل چوری اور سائبر گھوٹالوں کے واقعات میں اضافہ
سائبر کرائمز، سائبر سکیمز اور لون گھوٹالوں نے جہاں دنیا بھر میں ایک نیا طوفان کھڑا کیا ہے۔وہیں جموں و کشمیر میں بھی فراڈس، سیکنڈلز اور ڈیجٹل چوری میں تشویش ناک تک اضافہ ہو رہا ہے۔ Growing Trend Of Cyber Frauds In Kashmir
مزید پڑھیں:Barabanki Cyber Fraud Group Revealed: بارہ بنکی سائبر فراڈ گروہ کا انکشاف، پٹنہ سے گرفتار کیا گیا سرغنہ
وادی کشمیر میں سائب کرائمز اور فراڈز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر اور ڈیجٹل چوری سے بچنے کے لیے وقتاً فوقتاً جہاں سائب پولیس لوگوں کو آگاہی فراہم کرتی رہتی ہے۔ وہیں تھیمز انفوٹیک(Thames infotech) کے بانی اور سی ای او شیج عاصف بھی اپنے طور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے فیس بک اور یوٹیب پر باقاعدگی سے ویڈیز جاری کرتے رہتے ہیں۔
ایسے میں عام ہوتے ہوئے ڈیجٹل سکیمز اور گھوٹالوں سے لوگوں کو بچانے کی خاطر انفرادی اور اجتماعی سطح پر جانکاری عام کرنے کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ Cyber Crimes Awareness