پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں شہری ہلاکتوں میں اضافے نے حکومت ہند کے نارملسی کے بیانیے کو پاش پاش کر دیا ہے۔
انہوں نے حکومت کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں جموں وکشمیر کے لوگ مزید خطرے اور انتشار میں پھنس گئے ہیں۔‘‘
شہری ہلاکتوں میں اضافہ نے حکومت ہند کے بیانیے کو پاش پاش کر دیا: محبوبہ مفتی بتا دیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی شام سری نگر میں ایک غیر مقامی باشندے سمیت دو شہریوں جبکہ شمالی کشمیر کے حاجن علاقے میں ایک شہری کو گولیاں برسا کر ہلاک کر دیا۔
مزید پڑھیں:مکھن لال بندرو کی رہائش میں صف ماتم
مہلوکین میں مشہور بندرو میڈیکٹ کا مالک مکھن لال بندرو، بھیل پوری بیچنے والا وریندر پاسوان ساکنہ بہار اور ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والا محمد شفیع، جو سومو اسٹینڈ کا صدر تھا، شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛بندرو کی ہلاکت پر بڑا صدمہ پہنچا: فاروق عبداللہ
سابق وزیر اعلیٰ نے بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’’کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں میں اضافے سے حکومت ہند کا نارملسی کا بیانیہ پاش پاش ہوا ہے۔ یہ انتہائی غیر سنجیدہ حکومت ہے جس نے سیکورٹی کی آڑ میں بے رحمانہ پولیسیوں سے انسانی زندگیوں کی قدر کم کردی ہے اور جموں وکشمیر کے لوگوں کو مزید خطرے اور انتشار میں دھکیل دیا ہے۔‘‘