سری نگر: جموں و کشمیر سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما یوسف تاریگامی CPI (M) leader Mohammad Yousuf Tarigami نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت کو سیاحتی مقام گلمرگ میں 1034 کنال اراضی اور دوسرے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں 354 کنال اراضی فوج کے استعمال کے لیے مختص کرنے کے فیصلے Gulmarg, Sonamarg as Strategic Areas پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں مقامات وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقامات ہیں۔ حکومت کو گلمرگ، سونہ مرگ کو اسٹریٹیجک علاقے قرار دینے کے بجائے اسے سیاحتی مقاصد کے لئے مزید فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے ان علاقوں میں سیاحتی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔