اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں وکشمیر میں ’ریونیو بورڈ‘ کے قیام کو منظوری - زبیر احمد

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں ’’بورڈ آف ریونیو‘‘ کے قیام کو منظوری دی ہے، جو کمشنر سکریٹری کی سربراہی میں کام کرے گا۔

جموں وکشمیر میں ’ریونیو بورڈ‘ کے قیام کو منظوری
جموں وکشمیر میں ’ریونیو بورڈ‘ کے قیام کو منظوری

By

Published : Aug 13, 2021, 3:02 PM IST

یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کے انتظامی محکمے کے کمشنر سکریٹری شالین کابرا کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر لینڈ ریونیو ایکٹ 1956 کی ذیلی شق 1 کے تحت ’’بورڈ آف ریونیو‘‘ کے قیام کو منظوری دی گئی ہے۔

ریونیو بورڈ شالین کابرا کی سربراہی میں کام کرے گا جب کہ محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے کمشنر سکریٹری زبیر احمد اور کسٹوڈین جنرل راجیش شرما اس کے ممبر ہوں گے۔

حکم نامے کے مطابق مالی بورڈ حکومت کے تابع ہوگا، جب کہ جموں و کشمیر لینڈ ریونیو ایکٹ میں واضح کیے گئے اختیارات کے متعلق چیف کنٹرولنگ اتھاریٹی کی حیثیت سے کام کرے گا وہیں بورڈ آئی بی آئی ڈی ایکٹ، (IBID Act) سمیت دیگر قوانین کے تحت دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرکے انہیں نافذ بھی کرے گا۔

مزید پڑھیں: کشمیر: جھلسا دینے والی گرمی سے 14 اور 15 اگست کو راحت ملنے کا امکان

حکمنامے کے مطابق بورڈ حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً سونپے گئے سبھی کاموں کو انجام دینے پر بھی قادر ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details