سرینگر:کشمیر کے صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ انتظامیہ نے کو لوگوں سے سرکاری و کاہچرائے زمین بازیاب کی ہے وہ یہاں ہی کے عوام کے کام آئے گی۔وجے کمار بدھوری نے بتایا کہ جموں کشمیر کے لیفٹئننٹ گورنر منوج سنہا نے جو یقین دہانی کی ہے کہ امیر و اثر رسوخ والے افراد سے ہی سرکاری زمین واپس لی جائے گی اور غریبوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا تو لوگوں کو ان کے بیان کے متعلق کوئی شکوک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی منوج سنہا نے جو بیان دیا ہے انتظامیہ اسی کے مطابق امیر و اثر رسوخ والے افراد کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور ان کے قبضے سے سرکاری و کاہچرائی زمین بازیاب کی جارہی ہے۔
وجے کمار بدھوری نے کہا کہ سرکاری و کاہچرائی زمین کی حفاظت کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور یہ زمین یہاں کے عوام کی بہبود کے کام آئے گی اور اس کی بازیابی کے متعلق لوگوں کو کوئی ڈر یا اندیشے نہیں رکھنے چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ وجے کمار بدھوری کو گزشتہ ہفتے کشمیر کا کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل کمشنر سیکرٹری مال تھے اور انہی کے اقتدار کے میں جموں کشمیر میں کاہچرائی و سرکاری زمین کو بازیاب کرنے کا حکمنامہ جاری کیا گیا تھا۔ جی ٹونٹی اجلاس کشمیر میں منعقد کرانے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ شہر سرینگر میں تجدید نو کا کام جاری ہے جو اپریل تک مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس تعمیراتی کام کے دوران شہریوں کو مشکلات درپیش ہوں گے لیکن ان کو صبر و تحمل رکھنا ہوگا اور چند مہینوں کے بعد انہیں راحت ملے گی۔