گزشتہ برس پانچ اگست کو دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد انتظامیہ نے نئے ڈومیسائل قوانین نافذ کر کے سابق فوجیوں کو جموں و کشمیر میں ڈومیسائل اسناد اجراء کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
جس کے دوران جموں صوبے میں 6600 اسناد اجراء کیے گیے ہیں-اطلاعات کے مطابق جموں صوبے میں گزشتہ کئی دہائیوں سے مقیم سابق گورکھا فوجیوں کو ڈومیسائل اسناد دئے گئے ہیں جس سے ان لوگوں اور انکے اہل خانہ میں کافی خوشی دیکھی جارہی ہے-
اطلاعات کے مطابق یہ گورکھا فوجی جموں و کشمیر میں کئی دہائیوں سے مقیم ہیں- ان میں کئی فوجی فوت بھی ہو چکے ہیں جبکہ انکے اہل خانہ کو اب یہ اسناد فراہم کئے جارہے ہیں-ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک جموں و کشمیر میں 35 ہزار کے قریب دومیسائل اسناد اجراء کیے گیے ہیں جن میں مقامی لوگ بھی شامل ہیں-
یاد رہے کہ بھاجپا حکومت نے جموں و کشمیر کو دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت اور دفعہ 35 اے کی منسوخی کے بعد ڈومیسائل قوانین میں ترمیم کر کے غیر مقامی لوگوں کو جموں و کشمیر میں رہائشی حقوق دینے کے لئے راہ ہموار کی ہے-