اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی بحال کرنے کا مطالبہ - مریضوں کا علاج

کووڈ19رہنمایانہ خطوط میں تبدیلیوں اور گھریلو قرنطینہ کی سہولیت کے بعد عوام الناس کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی خدمات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی بحال کرنے کا مطالبہ
سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی بحال کرنے کا مطالبہ

By

Published : Oct 3, 2020, 3:22 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے سبب سرکار نے ہسپتالوں میں او پی ڈی خدمات مارچ سے بند کی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ تاہم رفتہ رفتہ کووڈ 19 مریضوں کے رہنمایانہ خطوط میں تبدیلیوں اور گھریلو قرنطینہ کی ہدایات کے بعد سے ہسپتالوں میں کورونا وائرس مریضوں کا دباؤ کم ہوتا گیا، لیکن او پی ڈی خدمات ابھی بھی بند ہیں جس سے دیگر مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سرینگر میں نوجوانوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی خدمات بحال کی جانی چاہئیں۔

سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی بحال کرنے کا مطالبہ

انکا کہنا تھا کہ وہی ڈاکٹر جو سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا معائنہ کرنے سے انکار کرتے ہیں نجی ہسپتالوں اور کلنکس میں بلا روک ٹوک مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ: ’’کیا نجی ہسپتالوں میں کووڈ 19 کا خطرہ نہیں ہے؟‘‘

انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کی نجی پریکٹس پر پابندی عائد کی جائے جیسا کہ جموں و کشمیر ہائے کورٹ نے ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details