سرینگر: ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر نے اس بات کی جانکاری دی کہ منگل کو لال چوک کے آبی گزر علاقے میں دس محرم الحرام یوم عاشورہ کو شیعہ برادری کی جانب سے برآمد کیے جانے والے جلوس کے پیش نظر بندشیں عائد رہیں گی۔ SSP Srinagar on Ashura Restrictions انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے کسی بھی علاقہ میں بندشیں عائد نہیں ہوں گی۔
Ashura Restrictions in Srinagar: صرف آبی گزر، لال چوک میں بندشیں نافذ رہیں گی، سرینگر پولیس - دس محرم الحرام یوم عاشورہ کے پیش نظر بندشیں
جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ دس محرم الحرام یوم عاشورہ کے پیش نظر منگل کو شہر سرینگر کے آبی گزر کے علاوہ کسی بھی علاقے میں بندشیں عائد نہیں کی جائیں گی۔ Restrictions only in Abi Guzar Area of Srinagar on 10 Muharram
قابل ذکر ہے کہ منگل کو یوم عاشوراء پر سرینگر کے زڈی بل اور دیگر شیعہ آبادی والے علاقوں میں جلوس عزا برآمد کیے جاتے ہیں تاہم آبی گزر علاقے میں ماضی میں ایک بڑے جلوس کا اہتمام کیا جاتا تھا جس پر نوے کی دہائی کے اوائل سے پابندی عائد ہے۔ Kashmir Muharram Processions یاد رہے کہ آبی گزر علاقے کے برآمد کیا جانے والے جلوس عزا شہر خاص کے کئی علاقوں سے گزرتے ہوئے علی پارک زڈی بل میں اختتام ہوتا تھا۔
گذشتہ روز بھی آٹھ محرم الحرام کے جلوسوں پر مکمل پابندی عائد رہی جس دوران سرینگر میں سخت بندشوں کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں موبائل انٹرنٹ خدمات بھی منقطع رہیں۔ واضح رہے کہ ہفتہ کو جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے آٹھ اور دس محرم کے جلوس عزا پر پابندی برقرار رکھنے کے تناظر میں سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ محمد اعجاز اسد نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ’’امن و امان کی صورتحال‘‘ کا حوالہ دیتے آٹھ محرم کو گورو بازار سے بچھوارہ، ڈلگیٹ اور دس محرم کو آبی گزر سے زڈی بل تک برآمد کیے جانے والے جلوس عزا پر پابندی عائد کی تھی۔