اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba on Highway Restrictions : ’سیکورٹی کے نام پر کشمیر کی معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے‘ - محبوبہ مفتی امرناتھ یاترا

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر یاتریوں کی نقل و حمل کو آسان بنانے اور انکی حفاظت پر ہزاروں سیکورٹی افراد کو تعینات کیا گیا ہے Restrictions of Srinagar Jammu Highway During Amarnath Yatraتاہم ’’سیکورٹی کے نام پر عوام الناس کو ہراساں‘‘ کیے جانے پر انتظامیہ کی تنقید کی جا رہی ہے۔

’سیکورٹی کے نام پر کشمیر کی معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے‘
’سیکورٹی کے نام پر کشمیر کی معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے‘

By

Published : Jul 2, 2022, 2:27 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو ایک بار پھر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ Mehbooba Mufti on J&K Economyجموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو اپنے ایک ٹویٹ میں ’ٹیگ‘ کرتے ہوئے محبوبہ نے لکھا: ’’جموں و کشمیر کی معیشت کا 2019 سے ہی برا حال ہے اور اب قومی شاہراہ پر سیکورٹی کے بہانے اس (کشمیر کی معیشت) کو مزید بگاڑا جا رہا ہے۔‘‘

ٹویٹ

محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں مزید لکھا: ’’تمام ٹرانسپورٹرز، چاہے وہ گوشت سپلائی کرنے والے ہوں یا پھر میوہ سپلائی کرنے والے ہوں، سب کو بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے۔‘‘ Mehbooba Mufti on Amarnath Yatraواضح رہے کہ امرناتھ یاترا کے آغاز کے ساتھ ہی وادی کے مختلف اضلاع سے قومی شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کو روکے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ Amarnath Yatra 2022جس کی وجہ سے تاجروں نے مال خراب ہونے کی شکایت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مشکلات کا ازالہ کرنے کی گزارش کی ہے۔

گزشتہ روز مٹن ڈیلران نے دعویٰ کیا تھا کہ بیرون ریاستوں سے وادی کشمیر لائے جانے والے بھیڑ بکریوں سے لدے ٹرکس کو شاہراہ پر گھنٹوں تک روکا جا رہا ہے۔ Restrictions of Srinagar Jammu Highway During Amarnath Yatraوہیں ایشیاء کی دوسری سب سے بڑی فروٹ منڈی سوپور میں کسانوں اور میوہ صنعت سے جڑے تاجرین نے بھی ’’سیکورٹی کے نام پر مال بردار گاڑیوں کو شاہراہ پر درماندہ‘‘ رکھے جانے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details