غلام نبی آزاد نے آج دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سینیئر کانگریسی رہنما نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
'جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے' - جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ
جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور سینیئر کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد نے بی جے پی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کر کے یہاں اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔'
آزاد نے وزیر اعظم کو بتایا کہ 'جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کا کام تب ہی کیا جاسکتا ہے جب وہاں منتخب سرکار ہوگی۔'
انہوں نے کہا کہ 'صدر راج کی وجہ سے جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی ماند پڑی ہے لہذا یہ جموں و کشمیر اور ملک کی ترقی کے مفاد میں ہوگا، اگر وہاں منتخب سرکار ہوگی۔'
یہ بھی پڑھیں: ادھمپور: ہاؤسنگ کالونی میں اوپن جم
غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ 'جموں و کشمیر میں سیاسی کارکنوں کو سیکیورٹی کے علاوہ رہائشی اور دیگر سہولیات فراہم کرائی جائیں۔'
انہوں نے کورونا وائرس کے ابتر حالات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اس وبا سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔'