اردو

urdu

ETV Bharat / state

Navigation Channels in Dal Lake ڈل جھیل میں نیویگیشن چینلز کی بحالی دسمبر تک متوقع - ڈل جھیل پندرہ کلومیٹر طویل چینلز

ایل سی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈل جھیل میں نیویگیشن چینلز کی بحالی کا کام جلد مکمل کرکے پندرہ کلومیٹر طویل چینلز کو دسمبر کے آخر تک مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔LCMA on Dal Lake Navigation Channels

ڈل جھیل میں نیویگیشن چینلز کی بحالی دسمبر تک متوقع
ڈل جھیل میں نیویگیشن چینلز کی بحالی دسمبر تک متوقع

By

Published : Nov 11, 2022, 4:01 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے)، کا دعویٰ ہے کہ ’’محکمہ گزشتہ تین دہائیوں میں پہلی بار مشہور و معروف ڈل جھیل میں بڑے پیمانے پر نیویگیشن چینلز کی بحالی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔‘‘ ایل سی ایم اے کے وائس چیئرمین ڈاکٹر بشیر احمد کا کہنا ہے کہ ’’تقریباً 15 کلومیٹر طویل نیویگیشن چینلز کو بحال کیا جائے گا۔ یہ کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔‘‘ Restoration of Navigation Channels in Dal Lake

ڈاکٹر بشیر کے مطابق گزشتہ 20-30 برسوں میں پہلی بار ڈل جھیل کو اس پیمانے پر بحال کیا جائے گا۔ وی سی، ایل سی ایم اے نے کہا کہ ’’کچھ کام پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کچھ امور ایک دو دن میں شروع ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر بشیر نے بتایا کہ تقریباً 15 کلومیٹر طویل نیویگیشن چینلز کو بحال کرنے کا بیڑا اٹھایا گیا ہے۔ جب ان سے کام کی تکمیل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’کوشش ہے کہ دسمبر کے آخر تک کام مکمل ہو جائے گا۔‘‘ Navigation Channels in Dal Lake to be restored by December

ABOUT THE AUTHOR

...view details