اردو

urdu

ETV Bharat / state

حبہ کدل کے لوگوں کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج - Jk news

جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کے فیصلوں اور پھر کورونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال نے یہاں کے یہاں کے لوگ مالی تنگی کا شکار ہوٸے ہیں وہیں سرینگر حبہ کدل علاقے کے لوگوں کو بجلی کے بل نے ایسا جھٹکا دیا کہ علاقے کے لوگوں کو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا پڑا۔

حبہ کدل کے لوگوں کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
حبہ کدل کے لوگوں کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

By

Published : Apr 15, 2021, 8:50 PM IST

دارالحکومت سرینگر کے نپت یارحبہ کدل علاقے کے لوگوں کا بسنت باغ قائم پی ڈی ڈی دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

حبہ کدل کے لوگوں کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

تفصیلات کے مطابق احتجاج میں خواتین بھی شامل تھیں اور انہوں نے سڑک پر دھرنا دے کر محکمہ بجلی کے خلاف نعرے بلند کیے۔ انہوں نے بجلی بلوں کا بغور جائزہ لیا جائے جیسے نعرے لگائے۔

احتجاج میں شامل ایک خاتون نے بتایا کہ 'علاقے کے لوگ غریب ہیں اور ان کا شوہر پھل فروٹ فروخت کر کے اہل و عیال کو پال رہا ہے۔ بجلی محکمہ نے بلوں میں ازخود دوگنا اضافہ کیا۔ ہم اتنی فیس ادا نہیں کر سکتے ہیں۔'

خاتون نے کہا کہ بجلی بل آیی ہے جو سرا سر ناانصافی ہے اس دوران مذکورہ علاقے کے لوگوں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے معاملے میں مداخلت کرنے اپیل کی ہے۔

بتا دیں کہ احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل پر خلل پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details