اردو

urdu

ETV Bharat / state

SIA Raids in Delhi, Kashmir: دہلی، کشمیر سمیت کل بائیس مقامات پر ایس آئی کے چھاپے - منی لانڈرنگ کیس ایس آئی اے چھاپہ

این آئی اور ایس آئی کے کی جانب سے یونین ٹیریٹری سمیت اب ریاست سے باہر بھی منی لانڈرنگ وغیرہ کے معاملات میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 1:35 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر پولیس کے ایک سینئر افسر اور ایک ممتاز تاجر کی رہائش گاہیں، کشمیر اور نئی دہلی کے ان 22 مقامات میں شامل ہیں جن پر ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس اائی اے ) نے بدھ کو چھاپے مارے۔ اس پیش رفت سے واقف ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق: ’’کل 22 مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن میں سرینگر میں 18، اننت ناگ اور پلوامہ میں ایک ایک اور دہلی میں دو مقامات شامل ہیں۔‘‘

افسر نے مزید کہا: ’’ایجنسی کی خصوصی ٹیموں نے بیک وقت تلاشی کارروائی انجام دی۔ جس دوران مجرمانہ مواد، بشمول بینک کاغذات، کیش بک، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، چیک بک، رسید، موبائل فون، سم کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر اشیاء، برآمد ہوئیں۔‘‘ اس کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے افسر نے مزید کہا: ’’ یہ مقدمہ (کیس میں درج) ملزمان کی جانب سے غیر قانونی طور رقم جمع کرنے اور منی لانڈرنگ سے متعلق درج ہے، جس میں اس (رقم) کو غیر قانونی سرگرمیوں کے علاوہ علیحدگی پسند اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال ہونے کا شبہ ہے۔ انکوائری کی بنیاد پر مقدمہ (08/2023) پولیس اسٹیشن ایس آئی اے کشمیر میں پہلے ہی درج کیا گیا تھا۔‘‘

مزید پڑھیں:SIA Raids Kashmir شوپیان میں ایس آئی اے کی چھاپہ مار کاروائی

افسر نے چھاپر مار تلاشیوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ چھاپے خصوصی نامزد این آئی اے عدالت کی جانب سے جاری کردہ سرچ وارنٹ کے مطابق مارے گئے۔ سرینگر کے صنعت نگر میں پولیس سپرنٹنڈنٹ پرویز احمد ڈار (جو پرویز بیول کے نام سے مشہور ہے) کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے گئے۔ اب انہیں ویمن بٹالین 2 سرینگر کی ڈپٹی کمانڈنٹ کے طور پر تفویض کیا گیا ہے۔ اس نے کشمیر میں انسداد بغاوت کارروائیوں میں فعال طور پر حصہ لیا ہے اور پہلے اننت ناگ ضلع میں ایس پی آپریشنز کے طور پر تعینات تھے۔‘‘ افسر نے مزید کہا کہ ’’کشمیری تاجر امتیاز احمد کاؤسہ اور وکیل عزیر احمد رونگا کے گھروں کی بھی گزشتہ کل دہلی اور سرینگر میں تلاشی لی گئی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details