جموں و کشمیر حکومت نے ایک اہم پیش رفت کے تحت اعلان کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے حملے سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے لئے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلے کے لئے مخصوص نشستیں قائم کی جا ئیں گی -
وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کے حملے سے متاثرہ افراد کے بیوی بچوں کے لیے تعلیمی سال 2021-22 کے لیے مخصوص نشستوں پر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے ہوں گے۔
حکومت ہند کے انڈر سکریٹری راجیو کمار نے اکتوبر2021 کے آخری ہفتے کے شروع میں جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ انہیں ایم بی بی ایس کی الاٹمنٹ کے لیے وزارت صحت و فیملی ویلفیئر کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کی ایک کاپی بھیجنے کی ہدایت دی گئی جس میں تعلیمی سال 2021ِِ22 کے لیے عسکریت پسندوں کے حملے کا نشانہ بننے والے شہریوں کی بیوی اور بچوں کے لئے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس جیسی ڈگریوں کے لئے مخصوص نشستوں پر داخلے دینے کی ہدایا ت درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : نیتی آیوگ کی ڈیلٹا رینکنگ کی فہرست میں بارہمولہ تیسرے مقام پر
ملیٹنسی متاثرین کو پیشہ وارانہ کورسز میں خصوصی داخلہ
وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کے حملے سے متاثرہ افراد کے بیوی اور بچوں کے لیے تعلیمی سال 2021-22 کے لیے مخصوص نشستوں پر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے ہوں گے۔
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلے کے لئے مخصوص نشستیں
حکومت نے ریاستی حکومتوں اور دیگر یونین ٹیریٹری انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ تعلیمی سال 2021ِِ22 کیلئے اہل امیدواروں سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سیٹوں کے لیے سینٹرل پول سے عسکریت پسندی کا شکار ہونے والوں کی بیویوں اور بچوں کے لیے درخواستیں طلب کرتے ہوئے اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کریں۔.