اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع ترقیاتی کونسل چیئر پرسن کے لیے ریزرویشن ڈرافٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق جموں وکشمیر کے دس چیئرپرسن اراکین کا انتخاب اکثریت سے کیا جائے گا۔ جبکہ دیگر دس اضلاع کی نشستیں مخصوص زمروں کے لئے رکھی گئی ہیں۔
کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ریزویشن ڈرافٹ میں کہا گیا کہ تجاویز سے متعلق اگر کسی کو کوئی اعتراض ہو تو وہ 30 جنوری تک اپنے اعتراضات سی ای او سٹیٹ الیکشن کمیشن نرواچن بھون جموں کے نام بھیج سکتے ہیں، (jk.nic.in) پر میل بھی کر سکتے ہیں۔
ریزرویشن ڈرافٹ کے رو سے اننت ناگ اور راجوری اضلاع میں چیئرمین کی نششتیں درج فہرست قبائل کے لئے مخصوص رکھی گئی ہیں جبکہ چار ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین کی نشستیں خواتین کے لئے مخصوص رکھی گئی ہیں، جن میں بارہ مولہ، گاندربل، کشتواڑ، رام بن اور شوپیاں شامل ہیں۔ ادھر پونچھ میں چیئرپرسن کی ایک نشست مختص رکھی گئی ہے۔