ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انل امبانی اسوقت گلمرگ میں ہیں۔ تاہم انہوں نے مزید جانکاری دینے سے انکار کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ریلائنس گروپ کے چیئرمین انل امبانی گزشتہ روز سرینگر ایئرپورٹ پہنچے اور فی الوقت وہ گلمرگ میں قیام پذیر ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ امبانی گلمرگ میں انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ سیاحت کے حکام اور تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے، تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اہل خانہ کے ہمراہ وادی کشمیر آئے ہوئے ہیں۔