سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے عالم اسلام کے بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ بہاؤ الدین نقشبند صاحبؒ کے عرس پاک کے موقع پر زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ان کی بے مثال روحانی اور اصلاحی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حضرت خواجہ نقشبند صاحب تصوف کے سلسلۂ نقشبندیہ کے بانی اعظم ہیں اور ان کے سلسلہ میں برصغیر اور کشمیر میں لاکھوں لوگ منسلک ہیں۔ انجمن نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے زائد سربراہ انجمن میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو حکام نے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر نظر بند رکھا ہے جس کی وجہ سے موصوف مشہور زمانہ ”خوجہ دگر“ اور آج کی مناسبت سے اپنے اکابر میر واعظین کشمیر کے طرز عمل پر وعظ و تبلیغ کی منصبی ذمہ داریاں ادا نہیں کرپا رہے ہیں۔ جو حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Anjuman Auqaf Srinagar 'ماہ ربیع الاول کے پیش نظر میر واعظ کی رہائی ممکن بنائی جائے'
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ماہ ربیع الاول کے پیش نظر میر واعظ کی رہائی ممکن بنائی جائے, کیوں کہ انہیں غیرقانونی اور غیراخلاقی طور پر نظر بند رکھا گیا ہے۔ Mirwaiz Dr Molvi Muhammad Umar Farooq
release of Mirwaiz should be made possible in view of the month of Rabi ul Awwal
Published : Sep 21, 2023, 11:04 AM IST
بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کی وجہ سے عوام خاص طور پر دیندار طبقہ میں زبردست مایوسی پائی جارہی ہے اور حکمرانوں کے اس طرز عمل کو عوام مداخلت فی الدین قرار دے رہے ہیں۔ انجمن نے حکام پر زور دیا کہ وہ میر واعظ کی رہائی یقینی بنائیں تاکہ موصوف ماہ ربیع الاول کے پیش نظر سیرت سرور عالمؒ کے پیغام کو اپنے مواعظ حسنہ اور خطابات کے ذریعہ عام کرسکیں۔