اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mirwaiz Detention ماہ رمضان کی آمد سے قبل میرواعظ کی رہائی یقینی بنائی جائے،امام حی - جامع مسجد امام مولانا احمد سعید نقشبندی

علیٰحدگی پسند رہنما میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کو اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی نیم خود مختاری کی دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے سے قبل ہی انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کر دیا تھا۔ میر واعظ کشمیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق آج بھی گھر میں نظر بند ہیں۔

release-mirwaiz-kashmir-before-ramadhan-jamia-masjid-imam-urges-govt
ماہ رمضان کی آمد سے قبل میرواعظ کی رہائی یقینی بنائی جائے،امام حی

By

Published : Feb 24, 2023, 6:11 PM IST

ماہ رمضان کی آمد سے قبل میرواعظ کی رہائی یقینی بنائی جائے،امام حی

سرینگر:مرکزی جامع مسجد سرینگر میں بزرگ خطیب و امام مولانا احمد سعید نقشبندی نے میرواعظ کشمیر کی لگاتار نظربندی کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا اور حکام خاص طور پر لیفٹننٹ گورنر پر زور دیا کہ شب برات کی مقدس تقریب اور متبرک ماہ رمضان کی آمد پر میرواعظ کی رہائی یقینی بنائی جائے،تاکہ موصوف عوام کے تئیں اپنی پُرامن ذمہ داریاں ادا کر سکیں اور کشمیری سماج کو درپیش گوناگوں سماجی اور ملی مسائل کا حل نکالا جاسکے۔

اس دوران انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے سربراہ انجمن میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی حکام کی جانب سے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر گزشتہ ساڑھے تین سال سے مسلسل نظر بندی پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آج بھی 183 واں جمعتہ المبارک کے نماز جمعہ اور اپنی منصبی فرائض کی ادائیگی سے موصوف کو روکا گیا جو قابل مذمت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس مرحلے پر شہر و گام سے آئے ہوئے بڑی تعداد میں مرد اور خواتین جو نماز جمعہ ادا کرنے اور میرواعظ کشمیر کے مواعظ حسنہ اور پند و نصیحت سننے کیلئے آئے تھے ایک بار پھر مایوسی کا اظہار کیا اور حکمرانوں کے طرز عمل کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے میرواعظ کی نظر بندی کو لیکر شدید احتجاج کیا اور حکمرانوں کے اس طرز عمل کو حد درجہ آمرانہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Mirwaiz Not Allowed for Friday Prayers ایل جی کے 'اعلان' کے باوجود میر واعظ کو نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی

واضح رہے کہ علیٰحدگی پسند رہنما میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کو اگست 2019 میں جموں و کشمیر سے دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے سے قبل انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے میر واعظ آج بھی گھر میں نظر بند ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details