اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nc Seeks Seeks Release of Mirwaiz: 'میرواعظ کشمیر کی فوری باعزت رہائی عمل میں لائی جائے' - سجاد غنی لون میر واؑط کی رہائی

علیٰحدگی پسند رہنما میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کو اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی نیم خود مختاری دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے سے قبل ہی انتظامیہ نے خانہ نظر بند کر دیا تھا۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق آج بھی گھر میں نظر بند ہیں۔ Detaintion of Mirwaiz Mohmmad Umar Farooq

release-kashmiri-religious-mirwaiz-muhammad-umar-farooq
میرواعظ کشمیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق کی فوری باعزت رہائی عمل میں لائی جائے

By

Published : Aug 4, 2022, 6:57 PM IST

Updated : Aug 4, 2022, 8:47 PM IST

سرینگر:میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کی طویل نظری بندی ختم کرنے کا مطالبہ اب زور پکڑتا جارہا ہے۔ ایسے میں نہ صرف مذہبی، تجارتی انجمنیں مرکزی سرکار سے ان کی جلد رہائی پر زور دے رہی ہیں بلکہ اب سیاسی جماعتیں بھی ان کے لیے سامنے آرہی ہیں۔ Detaintion of Mirwaiz Mohmmad Umar Farooq
اس بیچ جمعرات کو جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے مرکزی سرکاری سے مطالبہ کیا کہ 2019 سے مسلسل خانہ نظر بند میر واعظ محمد عمر فاروق کی فوری رہائی کو ممکن بنائیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داری انجام دے سکیں۔ NC seeks release of Mirwaiz Umar Farooq

میرواعظ کشمیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق کی فوری باعزت رہائی عمل میں لائی جائے

انہوں نے کہا کہ میر واعظ کا تعلق ایسے خاندان سے ہے جس کی سماجی اور مذہبی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ایسے میں میرواعظ اور ان کے خاندان تئیں یہاں کے لوگوں کی عقیدت ہے، جس کو ملحوظ رکھ کر میرواعظ کی فوری رہائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔ تنوریر صادق نے وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ میر واعظ محمد عمر فاروق کی طویل نظر بندی کو ختم کر کے انہیں سماجی، مذہبی اور ملی فرائض بلا کسی پابندی یا روک ٹوک کے انجام دینے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس حوالے سے قانون کا سہارا بھی لینے کی ضرورت پڑتی ہے تو نیشنل کانفرنس پیچھے نہیں رہے گی۔ ہمیں عدالت پر بھروسہ ہے کہ وہ انصاف سے کام لے گی۔

میرواعظ کشمیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق کی فوری باعزت رہائی عمل میں لائی جائے

وہیں حریت کانفرنس نے بھی حکومت ہند سے میر واعظ مولوی عمر فاروق کو رہا کرنے کی اپیل کی۔ حریت کی جانب سے جاری بیان میں حکام کی اس کارروائی کی شدید مذمت کی گئی جس کے تحت کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر نظر بند رکھا گیا ہے۔Hurriyat seeks release of Mirwaiz Umar Farooq

حریت نے کہا کہ ”ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حریت چیئرمین کو دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پرامن ذرائع سے بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے حل تلاش کرنے اور برصغیر میں بہتر ہمسائیگی کے قیام کی کوششوں کی وکالت کی سزا دی جارہی ہے کیونکہ حریت کانفرنس نے اپنے قیام کے ساتھ ہی نہ صرف اس موقف کی وکالت کی ہے بلکہ اس سمت میں اٹھائے گئے اقدامات میں سرگرم حصہ لے کر ایک فعال کردار ادا کیا ہے کیونکہ حریت کانفرنس مسائل کے حل کے حوالے سے افہام و تفہیم پر پختہ یقین رکھتی ہے۔

بیان میں حریت کانفرنس نے حکومت ہند سے اپیل کی کہ وہ حریت چیرمین میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کرے اور پرامن طریقے سے تنازعات کے حل کا عمل دوبارہ شروع کرے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے آج ٹویٹ کر کے مرکزی و یونین ٹریٹری حکومتوں سے میر واعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی سے رہائی کا مطالبہ کیا ہے.

انہوں نے ٹویٹ میں کہا ’’ہم سیاسی طور پر مختلف (رائے کے حامل) ہو سکتے ہیں لیکن وہ (میرواعظ) وہ معتدل رائے اور مزاج کے قابل قدر مذہبی رہنما ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی نہ صرف ان کے خلاف زیادتی ہے بلکہ ان کے متبعین، مخلصین کے ساتھ بھی جرم ہے۔ میرواعظ ایک مذہبی رہنما ہیں اور ان پر کئی مذہبی ذمہ داریاں عائد ہیں۔Sajad Lone seeks release of Mirwaiz Umar Farooq

لون نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ایل جی منوج سنہا سے علیٰحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس (ایم) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو جلد از جلد رہا کرنے کی درخواست کی ہے۔ سجاد لون نے ٹویٹ کرتے ہوئے امیت شاہ سے عاجزانہ اپیل کی کہ ’’براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ میر واعظ کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔‘‘Separatist Leader Mirwaiz Umar Farooq Under Detention

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر مین اسٹریم سیاسی جماعتوں میں سجاد لون پہلے ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے میرواعظ عمر فاروق کی نظر بندی سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ 5 اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی نیم خود مختاری کی دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے سے قبل ہی میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کو خانہ نظر بند کر دیا گیا تھا۔ میرواعظ اگست 2019 سے لگاتار خانہ نظر بند ہیں۔

Last Updated : Aug 4, 2022, 8:47 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details