اردو

urdu

By

Published : May 25, 2022, 5:57 PM IST

ETV Bharat / state

Rehbar e Khel Teachers’ Protest Continues: کشمیر میں رہبر کھیل ملازمین کا احتجاج جاری

گزشتہ کئی دنوں سے رہبر کھیل، رہبر زراعت اور رہبر جنگلات کے ملازمین مظاہرے کر رہے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کی مستقلی کے متعلق باضابطہ حکمنامہ جاری کیا جائے۔ Rehbar e Khel Teachers’ Protest Continues

کشمیر میں رہبر کھیل ملازمین کا احتجاج جاری
کشمیر میں رہبر کھیل ملازمین کا احتجاج جاری

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے رہبر کھیل، رہبر جنگلات اور رہبر زراعت ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے پر اگرچہ ایک بیان بھی جاری کیا تھا کہ ’’انتظامیہ کا اس طرح کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،‘‘ تاہم رہبر کھیل ملازمین نے کا کہنا ہے کہ ’’انتظامیہ کا بیان واضح نہیں ہے۔‘‘ سرینگر سمیت کشمیر کے مختلف اضلاع میں رہبر کھیل، رہبر جنگلات اور رہبر زراعت ملازمین گزشتہ کئی روز سے احتجاج کر ہے ہیں۔ Disengagement of Rehbar e Khel Teachers

کشمیر میں رہبر کھیل ملازمین کا احتجاج جاری

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرکار انہیں یہ کہہ کر دھوکے میں رکھ رہی ہے کہ انہیں نوکری سے برطرف نہیں کیا جائے گا، لیکن سرکار نے جو حکمنامے جاری کیے ہیں ان میں صاف لکھا ہے کہ ان تمام اسامیوں - رہبر کھیل، رہبر جنگلات اور رہبر زراعت ملازمین - کو ’’ڈی فریز‘‘ کیا جائے گا جس کے صاف معنی ہیں کہ انتظامیہ ان اسامیوں کو سروس سلیکشن بوڈ کو بھرتی کے لیے بھیجے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارا احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک کہ نہ ہماری نوکریوں کے تحفظ کے بارے میں کوئی اعلان مشتہر نہ کیا جائے۔‘‘ احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ ’’سرکار ایک حکمنامہ جاری کرے جس میں صاف ظاہر ہو کہ یہ پوسٹ ڈی فریز نہیں کئے گئے ہیں۔‘‘ گزشتہ تین دنوں سے رہبر کھیل، رہبر زراعت اور رہبر جنگلات ملازمین مظاہرے کر رہے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انکی مستقلی کے متعلق باضابطہ حکمنامے جاری کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے گزشتہ دنوں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت رہبر کھیل، رہبر جنگلات، رہبر زراعت اور این وائے سی ملازمین کو برطرف کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی۔ Rehbar e Khel Teachers’ Protest Continuesتاہم گزشتہ دنوں ایل جی انتظامیہ کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے دو حکمنانے جاری کئے تھے جن میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ رہبر کھیل، رہبر جنگلات اور ریبر زراعت کی اسکیموں کے تحت کی گئی اسامیوں کو ڈی فریز کیا جا رہا ہے اور ان اسامیوں کو سروس سلیکشن بورڈ کے سپرد کرکے بھرتی کی جائے گی۔

ان حکمناموں پر جموں و کشمیر میں شدید ناراضگی پیدا ہوئی اور گزشتہ روز سرینگر میں سینکڑوں ملازمین نے مظاہرے کئے۔Rehbar e Khel Teachers Protest in Srinagar جموں میں بھی سینکڑوں ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکمنامے کو واپس لیے جانے کی اپیل کی۔ Rehbar e Khel Teachers Protest in Jammuسیاسی جماعتوں نے بھی انتظامیہ کے اس فیصلے کو غیر جمہوری اور غیر آئینی قرار دے کر ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حکمناموں کو واپس لے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details