سرینگر:جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میونسپل کارپوریشن نے کارپوریشن کے حدود میں آنے والے لوگوں کو اپنے پالتو کتوں کا رجسٹریشن کروانے کی ہدایت دی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کردی نوٹس کے مطابق ایس ایم سی کے حدود میں رہنے والے پالتو کتوں کے تمام مالکان اور رکھوالوں کو جموں و کشمیر کے سیکشن 304 (کتوں کے ضابطے اور کنٹرول) کے تحت اپنے پالتو کتوں کی رجسٹریشن کروانے کی ضرورت ہے۔Pet Dog Registration in Srinagar نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پالتو کتوں کا رجسڑیشن کے لیے مطلوبہ فارم میونسپل ویٹرنری آفیسر کے دفتر، ایس ایم سی ٹینگ پورہ میں دستیاب ہونگے۔ اس کے علاوہ مزکوہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
ایس ایم سی کی جانب سے جاری نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000 کے سیکشن 304 اور اینیمل برتھ کنٹرول (کتے) رولز 2001 کے سیکشن 3 کے تحت کسی بھی پالتو کتے کو بغیر رجسٹریشن کے رکھنے پر چالان کیا جائے گا اور جرمانہ بھی عائد ہوگا اور کتے کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔نوٹس میں پالتو کتوں کے پالنے والوں کو اپنے کتوں کی نسبندی کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔