سرینگر:محکمہ سیاحت کے سکریٹری ڈاکٹر سید عابد رشید کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں امسال ریکارڈ تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ سال گزشتہ جتنے غیر ملکی سیاح یہاں آئے تھے وہ تعداد ماہ جولائی میں ہی عبور ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرینگر میں ماہ مئی کے اواخر میں منعقدہ جی ٹوئنٹی ٹورزم اجلاس سے سیاحتی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوئی۔موصوف سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'میں یہ بات خوشی سے شیئر کرنا چاہتا ہوں کہ امسال ریکارڈ تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ سال گزشتہ جتنے غیر ملکی سیاح یہاں آئے تھے وہ تعداد ماہ جولائی میں ہی عبور ہوگئی۔
عابد رشید نے کہا کہ سرینگر میں ماہ مئی کے اواخر میں منعقدہ جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس سے سیاحتی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوئی۔