سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے لئے 13 اپریل کا دن مصروف ترین دن رہا ۔جس میں ریکارڈ تعداد میں ایک ہی دن میں 100 پروازیں چلائیں گئیں، جن میں 16110مسافروں نے سفر کیا۔ہوائی اڈے کے اعلی عہدیداران کے مطابق سرینگر ہوائی اڈے پر ریکارڈ توڑ ایک ہی دن میں 16110 مسافروں نے 100 مختلف پروازوں میں سفر کیا ۔ جن میں سے 50 پروازیں 8178 مسافروں لےکر سرینگر ہوائی اڈے پر پہنچی ۔ جبکہ سرینگر سے 50 پروازیں 7933 مسافروں کو لےکر بیرون مقامات کے لیے اڑانیں بھریں ۔ Srinagar Airport Registers Record Daily Flights Amid Tourist Rush
اس سے قبل 11 اپریل کو 102 پروازیں ہوائی اڈے پر آپریٹ کی گئیں۔ جن میں 51 پروازوں میں 7305 مسافروں کی آمد ہوئی، جبکہ 7894 مسافر اتنی ہی پروازویں سرینگر سے روانہ بھی ہوئیں۔ اس طرح ایک ہی دن میں 102 پروازوں میں 15199مسافروں کی آمد و رفت رہی۔گزشتہ ماہ کے مقابلے ماہ اپریل میں سرینگر ایئر پورٹ پر ریکارڈ تعداد میں پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہا،مذکورہ ایئرپورٹ پر مسافروں کی کافی بھیڑ دیکھی گئی۔حکام کے مطابق ملک بھر سے سیاح کافی تعداد میں وادی کشمیر کا رخ کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں مسافروں کا رش دیکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:Flights Will be Suspended: سرینگر ہوائی اڈے کے رن وے پر ضروری مرمت کے پیش نظر ضروری ہدایات
Srinagar Airport Records Another Milestone:سرینگر ہوائی اڈہ پر ریکارڈ تعداد میں پروازوں کی آمد و رفت - جموں و کشمیر خبر
ہوائی اڈے کے اعلی عہدیداران کے مطابق سرینگر ہوائی اڈے پر ریکارڈ توڑ ایک ہی دن میں 16110 مسافروں نے 100 مختلف پروازوں میں سفر کیا ۔ جن میں سے 50 پروازیں 8178 مسافروں لےکر سرینگر ہوائی اڈے پر پہنچی ۔ جبکہ سرینگر سے 50 پروازیں 7933 مسافروں کو لےکر بیرون مقامات کے لیے اپنی اڑانیں بھریں ۔ Srinagar Airport Registers Record Daily Flights Amid Tourist Rush
سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ
ڈائریکٹر ائر پورٹ کے مطابق مسافروں کے اس رش کو دیکھتے ہوئے ہوائی ڈاے پر انفراسٹریکچر کو مزید وسعت دی جارہی ہے ۔جس میں اہم اقدام کے طور نئی ٹرمنل عمارت کے علاوہ 6 ہوائی جہازوں کی پارکنگ اسٹینڈز کی تعمیر کے لیے تقریبا 1500 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔ تاکہ مسافروں کے سفر کو آرام دہ اور آسان بنایا جاسکے۔