اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba On Omar Abdullah's Statement: جموں و کشمیر کے اجتماعی فائدے کیلئے ایک ساتھ الیکشن لڑنے کو تیار، محبوبہ - عمر عبداللہ تازہ خبر

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بڑے مقصد کے لیے ہمیں اپنے ذاتی اور جماعتی مفادات سے اوپر اٹھ کر، جموں و کشمیر کے اجتماعی فائدے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی اورانتخابات کے لیے اکٹھا ہونا ان میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

ready-to-fight-together-for-the-common-cause-of-j-and-k
جموں و کشمیر کے مجموعی فائدے کے لیے ایک ساتھ لڑنے کے لیے تیار

By

Published : Apr 28, 2022, 7:49 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کے پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کو دیے مشورے کی حمایت کی۔ Mehbooba Supports Omar Abdullah Statement

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محبوبہ کا کہنا ہے کہ "بڑے مقصد کے لیے ہمیں اپنے ذاتی اور جماعتی مفادات سے اوپر اٹھ کر، جموں و کشمیر کے اجتماعی فائدے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی اور انتخابات کے لیے اکٹھا ہونا ان میں سے ایک ہو سکتا ہے۔"

وہیں، آج عمر نے ایک بار پھر سے پی اے جی ڈی کے اکائیوں کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں مل کر لڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ "اگر بی جے پی کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے تو الائنس کو مِل کر انتخابات لڑنا چاہیے۔ یہ ان کی ذاتی تجویز ہے کیونکہ وہ خود پی اے جی ڈی میں کوئی عہدہ نہیں رکھتے ہیں۔"

مزید پڑھیں:



اُن کا مزید کہنا تھا کہ "بی جے پی نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں اپنے کئی منصوبے نافذ کیے ہیں۔ اگر بی جے پی کو دور رکھنا ہے تو ایک ساتھ لڑنا چاہیے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details