جموں و کشمیر انتظامیہ نے پیر کے روز سے 9 ویں جماعت تک اسکول دو ہفتے جبکہ 12 ویں جماعت تک اسکول ایک ہفتے تک بند رکھنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبا کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
لیفٹینینٹ گورنر منوج سنہا کے دفتر سے کیے جانے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سماجی و دیگر تقریبات میں افراد کی تعداد 200 تک ہونی چاہیے۔
انتظامیہ کے اس فیصلے پر ای ٹی وی بھارت نے وادی میں عام رائے جاننے کی کوشش کی-